'پڑھو گے لکھو گے تو بنو گے نواب، کھیلوں گے کودو گے تو ہو گے خراب' اس محاورے کو آج کی نسل غلط ثابت کر رہی ہے کیونکہ آج کی نسل پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کو اپنا مقصد بنا کر اپنا مستقبل بھی سنوار رہی ہے۔
اسی طرح بھوپال کے بلال خان نے ہماچل پردیش میں منعقدہ ڈریگن بوٹ ریس مقابلے میں 15 نومبر سے 18 نومبر تک چلے نویں قومی ڈریگن بوٹ ریس مقابلے میں اپنے ہنر کے دم پر دو میڈل اپنے نام کر اپنے ریاست کا نام روشن کیا-
بلال بھوپال میں ہونے والے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس بار وہ گولڈ میڈل حاصل کر صوبے کے ساتھ ملک کا نام بھی روشن کریں۔ ساتھ ہی بلال اپنا مستقبل اسپورٹس میں ہی دیکھتے ہیں اور اسی جانب محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ماؤنٹ ایورسٹ ڈانس اسپورٹس چیمپئن شپ میں مظفر نگر کی سلونی تیآگی نے گولڈ میڈل جیتا
بلال خان کے والد سعید خان اپنے بیٹے کی اس کامیابی سے بہت خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا صوبے کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا نام روشن کرے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ حکومت اسپورٹس پر بہت خرچ کرتی ہے اس لیے نئی نسل کو اسپورٹس میں اپنا مستقبل بنانا چاہیے۔
وحید بلال خان کے ہماچل پردیش میں مقابلے میں میڈل حاصل کرنے کے بعد جب بھوپال آمد ہوئی تو بلال اور ان کے ساتھیوں کا زوردار استقبال کیا گیا اور سبھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔