ETV Bharat / bharat

Prizes for Fully vaccinated in Gaya: گیا میں ویکسینیشن کی رفتار انعامات کے سہارے

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:45 PM IST

ضلع گیا میں کورونا ویکسینیشن کی دوسری ڈوز Second Dose of Corona Vaccination کی شرح بڑھانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 'ٹیکہ لگاؤ انعام پاؤ' Get Vaccinated and Get Rewarded مہم کے تحت انعامات سے نوازا جارہا ہے آج اسی کڑی میں تین افراد کو ایل سی ڈی ٹی وی دی گئی۔

Get Vaccinated and Get Rewarded
Get Vaccinated and Get Rewarded

گیا: بہار کے ضلع گیا میں محکمہ صحت Health Department کی جانب سے دوسری ڈوز Second Does of Vaccination کی شرح بڑھانے کی پہل کی گئی ہے۔ دونوں ڈوز لینے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات سے نوازا گیا۔

گیا میں ویکسینیشن کی رفتار انعامات کے سہارے

آج کلکٹریٹ میں واقع میٹنگ ہال میں تقریب انعامات کا انعقاد Awards Ceremony عمل میں آیا، جس میں گیا کے آمس بلاک اور وزیر گنج بلاک کے تین افراد کو انعام دیا گیا۔

مہمان خصوصی ڈی ایم تیاگ راجن نے قرعہ اندازی کے ذریعے اہلیت کو پورا کرنے والوں کو مقررہ تاریخ سے سات دنوں کے اندر دوسری ڈوز لینے کے لیے انعام دیا ہے۔

ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لیے بغیر ہم کووڈ-19 سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رہ سکتے۔ اس لیے تمام لوگ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایک اور ڈوز لیں، کیونکہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے میں یہی مددگار ہے۔

گیا میں ویکسینیشن کا ٹارگیٹ بھی بہتر ڈھنگ سے انجام پا رہا ہے۔ جب کہ انعام پانے والے سرفراز خان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وہ ویکسینیشن سے متعلق افواہوں پر دھیان دے چکے تھے۔

اسی وجہ سے وہ ویکسین نہیں لے رہے تھے لیکن بعد میں وہ محکمہ کی باتیں سن کر متاثر ہوئے اور انہوں نے ویکسین لیا۔

دوسری ڈوز متعینہ وقت پر لینے کی وجہ سے ان کا نام لکی ڈرا کے ذریعے سلیکٹ ہوا اور آج انہیں انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن ہماری زندگی کی حفاظت کے لیے ہے اور ہم نے یہی سوچ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Army Micro Light Aircraft Crash in Gaya: گیا میں آرمی کا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار

گیا میں کل 580 ویکسینیشن سینٹرز ہیں، جہاں پر اب تک ایک سال میں ویکسین کی فرسٹ ڈوز 2845536 لوگ لے چکے ہیں، جبکہ سیکینڈ ڈوز 1819055 لوگوں نے لیا ہے۔ ضلع کی سبھی این ایم کو اس کام میں مصروف کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.