ETV Bharat / bharat

Tejasvi on Nitish Kumar: 'پندرہ سالوں میں بہار بے روزگاری کا مرکز بن گیا' - بہار میں نظم ونسق اور شراب بندی ایک اہم چیلنج

تیجسوی پرساد یادو نے بدھ کو راشٹریہ جنتادل (RJD) کے ریاستی دفتر میں 11 فٹ اونچے لالٹین کے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو (RJD President Lalu Prasad Yadav) کے نقاب کشائی کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری (Unemployment)، نظم و نسق اور شراب بندی آج ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔ اسمبلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار (Nitish Kumar) سے جتنے بھی انہوں نے سوالات پوچھے ہیں، ان کا جواب نہیں دیا گیا۔

تیجسوی یادو کا بیان، 15 سالوں میں بہار بے روزگاری کا مرکز بنا گیا

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 11:04 PM IST

بہار اسمبلی (Bihar Legislative Assembly) میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مدت کار کے 15 سال بے مثال پر کئی سوالات کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بے روزگاری کا مرکز بنا ہواہے۔

تیجسوی یادو نے بدھ کو راشٹریہ جنتادل (RJD) کے ریاستی دفتر میں 11 فٹ اونچے لالٹین کے آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے نقاب کشائی کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بے روزگاری، نظم ونسق اور شراب بندی آج ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔ اسمبلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جتنے بھی انہوں نے سوالات پوچھے ہیں اس کا جواب نہیں دیا گیا۔

اپوزیشن رہنما (Leader of the Opposition) نے کہاکہ بہار آج بے روزگاری (Unemployment) کا مرکز بن گیا ہے۔ لیکن حکومت نوجوانوں کو روزگار دلانے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں مسلسل قتل کے واقعات ہورہے ہیں اور اب تو صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تیجسوی یادو نے کہاکہ کس بات کا 15 سال بے مثال منایا جارہا ہے ۔ گذشتہ 15 سالوں میں بہار بے روزگاری کا مرکز بن گیاہے۔ نظم ونسق کی صورتحال پوری طرح سے خراب ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کہتے تھے کہ مٹی میں مل جائیں گے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی ( BJP) سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

مزید پڑھیں: تیجسوی یادو نے نائب وزیراعلی کے رشتہ داروں پر بدعوانی کا الزام عائد کیا

اپوزیشن رہنما نے کہاکہ نتیش کمار کا یہ 15 سال بے مثال ہے، کیوں کہ یہ سب ان کے لئے حصولیابی کے مساوی ہے۔ محض پندرہ دنوں میں ہی زہریلی شراب سے 65 لوگوں کی موت ہوگئی ہے لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک سال میں 500 لوگوں کا قتل ہوچکاہے ۔ یہی ہے 15 سال بے مثال ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.