ملک میں آئے دن پیش آرہے پر تشدد واقعات بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں علماء کرام نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ملک میں پیش آرہے پرتشدد واقعات پر شرپسندوں کی بزدلانہ حرکت کو قومی یکجہتی کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
مولانا عبدالقدیر عطار نے کہا کہ ملک میں آئے دن پیش آرہے پر تشدد واقعات بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہایت ہی افسوسناک ہے۔ ہمارا ملک ہندو مسلم اتحاد کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ اس طرح کے واقعات سے ملک کی قومی سلامتی کی فضا مکدر ہورہی ہے، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی سلامتی کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:۔ اورنگ آباد: تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف صدر جمہوریہ کو مکتوب روانہ Tripura violence
وہیں، خطیب و امام مسجد آثار شریف شاہ پور مولانا سراج الدین نے تریپورہ تشدد واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ ملک میں امن و امان کے خاطر تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے سماج میں امن و شانتی کی راہ ہموار کرے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی بھی مذاہب کے ماننے والوں اور ان کی عبادت گاہوں پر کوئی حملہ نہ ہو۔