ETV Bharat / bharat

Bhopal Vanvihar روینہ ٹنڈن کے ٹویٹ کے بعد شیروں پر پتھربازی کرنے والے افراد پر پابندی - بھوپال ون وہار کا معاملہ

روینہ ٹنڈن کے ٹویٹ کے بعد اب بھوپال ون وہار ایکشن میں نظر آ رہا ہے۔ ون وہار نے شیروں پر پتھرمارنے والے افراد پر پابندی لگا دی ہے۔ ساتھ ہی گیٹ پر ان کی تصاویر بھی لگائی گئی ہے۔ فی الحال ایک انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، جو معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ Bhopal Van Vihar Bans Stone Pelter

روینہ ٹنڈن کے ٹویٹ کے بعد شیروں پر پتھربازی کرنے والے افراد پر پابندی

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 7:47 PM IST

بھوپال: ون وہار میں شیروں کو پتھر مارنے کی ایک ویڈیو روینہ ٹنڈن نے شیئر کی تھی، جس کے بعد محکمہ جنگلات کی ڈائریکٹر پدم پریہ بال کرشنا کا بیان سامنے آیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 'پہلی نظر میں یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ شیروں کو کوئی پتھر مار رہا ہے، چیخنے کی آواز ضرور آرہی ہے، اگر پوری ویڈیو ملتی ہے تو وہ اس کی تحقیقات کریں گی، لیکن ابھی ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ پتھراؤ کرنے والوں پر پابندی لگاتے ہوئے گیٹ پر ان کی تصاویر چسپاں کر دی گئی ہیں۔ Raveena Tandon Tweet Video of Stone Pelters

روینہ ٹنڈن کے ٹویٹ کے بعد شیروں پر پتھربازی کرنے والے افراد پر پابندی

ون وہار کی ڈائریکٹر پدما پریا کا کہنا ہے کہ 'ویڈیو میں کوئی کہہ رہا ہے، پتھر مت مارو، جس کو لے کر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جو لوگ ویڈیو میں ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ فی الحال، شیروں کو تنگ کرنے والے دو نوجوانوں پر ایک سال کی پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی گیٹ پر دونوں نوجوانوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں، پورے معاملے کے حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے، جو مکمل انکوائری کرے گی۔ رینجر افسر کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موقع پر موجود ملازمین سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

کیا ہے معاملہ: فلم اداکارہ روینہ ٹنڈن ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ فارغ اوقات میں ون وہار گئیں، جہاں انہوں نے کچھ سیاحوں کو شیر پر پتھراؤ کرتے دیکھا۔ اسی بات پر اداکارہ نے ٹویٹ کرکے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھوپال ون وہار سے ایکشن لینے کی اپیل کی۔ جس کے بعد اب محکمہ جنگلات نے پتھربازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Eater Tiger Killed بہار میں آدم خور شیر ہلاک، 6 ماہ میں 9 لوگوں کا کیا تھاشکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.