ETV Bharat / bharat

Train Blast Case بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ معاملہ میں سات کو پھانسی، ایک کو عمر قید

لکھنؤ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ کیس میں سات افراد کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 24 فروری کو سب کو مجرم قرار دیا تھا۔

بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ معاملہ میں سات کو پھانسی، ایک کو عمر قید

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 9:51 PM IST

لکھنؤ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے 2017 کے بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکہ کیس میں سات مجرم کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے عسکریت پسند محمد فیصل، غوث محمد خان، محمد اظہر، عاطف مظفر، محمد دانش، سید میر حسین، آصف اقبال راکی ​​کو سزائے موت سنائی ہے۔ جب کہ محمد عاطف ایرانی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ منگل کو فیصلے کے دوران تمام افراد این آئی اے عدالت میں موجود تھے۔ رات تقریباً 8 بجے این آئی اے کورٹ کے خصوصی جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے یہ فیصلہ سنایا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرین دھماکے میں کُل نو عسکریت پسند ملوث تھے۔ ان میں سے ایک سیف اللہ انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ این آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں نو عسکریت پسندوں پر ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار جمع کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا تھا کہ یہ دہشت گرد ذاکر نائیک کا ویڈیو دکھا کر نوجوانوں کو جہاد کے لیے اکساتے تھے۔ اس معاملے میں 21 مارچ 2018 کو فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔ 24 فروری کو عدالت نے باقی آٹھ محمد فیصل، گوس محمد خان، محمد اظہر، عاطف مظفر، محمد دانش، سید میر حسین، آصف اقبال راکی ​​اور محمد عاطف ایرانی کو مجرم قرار دیا۔

بتا دیں کہ سات مارچ 2017 کو بھوپال-اُجین مسافر ٹرین (59320) بھوپال اسٹیشن سے صبح 6:25 بجے روانہ ہوئی تھی۔ شاہجہاپور ضلع کے کالاپیپل کے قریب جبدی ریلوے اسٹیشن کے قریب صبح 9:38 بجے ٹرین میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ 14 مارچ 2017 کو مرکزی حکومت نے اس کیس کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی تھی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس سے وابستہ عسکریت پسندوں نے بم نصب کیا تھا۔ تفتیشی ایجنسیوں نے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سے محمد فیصل، گوس محمد خان، محمد اظہر، عاطف مظفر، محمد دانش، سید میر حسین، آصف اقبال راکی ​​اور محمد عاطف ایرانی کو بھاری مقدار میں گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ جب کہ انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند سیف اللہ مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Godhra Train Burning Convicts: گودھرا ٹرین سانحہ کے گیارہ قصورواروں کو پھانسی کی سزا دلوانے کی کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.