ETV Bharat / bharat

Junaid Nasir Murder Case ملزم سری کانت کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا - جنید ناصر قتل کیس

جنید ناصر قتل کیس کے ملزم سری کانت کے اہل خانہ نے پولیس پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا، جس کو راجستھان پولیس نے جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ پولیس گھر میں داخل ہی نہیں ہوئی۔Bharatpur Youths Burnt Alive Case

ملزم سری کانت کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 7:27 AM IST

سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے الزامات کی تردید کی

بھرت پور: ریاست راجستھان کے بھرت پور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جنید اور ناصر قتل کیس کے ملزمان کو پکڑنے گئی راجستھان پولیس پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایس پی نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ملزم کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی ہے۔ بھرت پور کے ایس پی شیام سنگھ نے کہا ہے کہ نہ تو بھرت پور پولیس ملزم کے گھر میں داخل ہوئی اور نہ ہی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کیس کے سلسلے میں پولیس نے جو بھی اقدام کیا وہ قانون دائرہ میں رہ کرکیا ۔

بھرت پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے بتایا کہ بھرت پور پولیس مقامی نگینہ پولیس کے ساتھ ملزم شری کانت کو گرفتار کرنے گئی تھی، لیکن وہ گھر پر نہیں تھا۔ ملزم کے دو بھائیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ایس پی نے کہا کہ ملزم کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ بھرت پور پولیس نے مقامی نگینہ پولیس کی مدد سے وہاں کارروائی کی تھی۔ نہ ہی بھرت پور پولیس اور نہ ہی نگینہ پولیس ملزم کے گھر میں داخل ہوئی۔ ملزم خاندان کی کسی خاتون کے ساتھ کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Junaid Nasir Murder Case راجستھان پولیس پر ملزم شری کانت کی حاملہ بیوی کی پٹائی کا الزام، رحم میں ہی بچہ فوت

ایس پی نے میڈیا کے ساتھ یہ بتانے سے صاف انکار کر دیا کہ گرفتار ملزم رنکو سینی نے ابتدائی پوچھ گچھ میں پولیس کو کیا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔ اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہفتہ کو ملزم سری کانت کے رشتہ داروں نے راجستھان پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ملزم سری کانت کے گھر میں تفتیش کے دوران ملزم کی حاملہ بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی، جس کے سبب اس کا بچہ پیٹ میں ہی انتقال کر گیا۔ اس سلسلے میں ہریانہ کے مقامی پولیس اسٹیشن کو تحریری شکایت بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع بھرت پور کے رہنے والے جنید اور ناصر کو ہریانہ کے ضلع بھوامی میں زندہ جلا کر ہلاک کردیا گیا تھا، متوفی کے اہل خانہ نے بجرنگ دل کے کارکنان پر قتل کا الزام ہے کیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.