چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی تازہ صورتحال پر پارٹی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ انتخابات میں پارٹی کو شکست ہوئی مگر یہ بھولنا نہیں چاہئےکہ40 فیصد عوام نے تلگو دیشم کو ووٹ دیا ہے۔
انھوں نےپارٹی رہنماوں کو کہا کہ ہمیں انکے بھروسہ کو قائم رکھنا چاہئے۔
نائیڈو نے کہا کہ چھے پارٹی کارکنان کو ہلاک کردیا گیا۔
اس موقع پر نائیڈو نے پارٹی کارکنان کے تحفظ کی ذمہ داری لینے رہنماوں پر زور دیا۔