انہوں نے پارٹی کے بانی این ٹی راما راو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال منعقد کئے جانے والے پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو کے دوسرے دن ریمارک کیا کہ جس طرح حکمران جماعت رویہ اختیار کی ہوئی ہے،یہ بدتر ہے اور کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تلگودیشم اقتدارپرواپس ہوگی۔
بالاکرشنا جو پارٹی کے بانی و متحدہ اے پی کے سابق وزیراعلی آنجہانی این ٹی راما راو کے فرزند ہیں نے کہا ہم این ٹی راما راو کے وارث نہیں ہیں،تلگودیشم کا کیڈر ہی وارث ہے۔ انہوں نے اپنے بہنوئی و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کئی اسکیمات کا آغاز کرتے ہوئے این ٹی راماراو کے خوابوں کی تکمیل کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی آخری سانس تک تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیں گے۔ این ٹی راما راو ایسی شخصیت تھی جنہوں نے اپنے الفاظ کے بجائے اپنے کاموں کے ذریعہ اپنے نظریات کو پھیلایا۔