کانگریس کے نوجوانوں کی اس چیتنا یاترا کا مقصد ریاست اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو بیدار کرنا تھا، احتجاجیوں نے کہا کہ جو انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے وعدے کئے تھے اسے پورا کرے ورنہ اقتدار چھوڑ دیں۔
اس دوران ، سابق وزیر شورویر سنگھ سجوان نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لوگوں کو ذات اور مذہب میں تقسیم کرنا جانتے ہیں، ترقیاتی کاموں کو نہیں۔ اگر بی جے پی حکومتوں نے جملے بازی کے بجائے کام کو ترجیح نہیں دی تو پھر اقتدار سے واپس جانا پڑے گا۔