وینکیا نائیڈو نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اڈیشہ کے ایم ایل اے منوہر رندھاری کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے دھان کے کھیتوں میں کام کررہے ہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ یہ تحریک کا باعث ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'اڈیشہ کے ایم ایل اے منوہر رندھاری سال میں دو مہینے کھیتوں میں سخت محنت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کھیتوں میں کام کرنے میں شرمندگی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے'۔
قبل ازیں نائیڈو نے گزشتہ روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) سے ملک میں زراعتی تحقیق کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقیات کا پائیدار حل سستی اور مفید ٹکنالوجی کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی ہماری پچاس فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔ سستی اور مفید ٹکنالوجی کے ذریعہ دیہی ترقیات کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے آئی آئی ٹی کو تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔