ETV Bharat / bharat

رامپور: نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی ماری - youth shot dead in rampur up

لاک ڈاؤن کی وجہ سے رامپور کے ہر گلی چوراہے پر پولیس فورس تعینات ہے۔ اس کے باوجود بدمعاشوں نے ایک ہفتہ کے اندر دوسری خونی واردات کو انجام دے کر پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 27, 2020, 5:15 PM IST

ریاست اترپردیش میں رامپور میں تابش نامی شخص کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی۔

ویڈیو

رامپور کے تھانہ گنج علاقہ میں تحصیل صدر کے نزدیک تابش پر گولی چلائی گئی، جس سے تابش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات پرانی رنجش کے تحت انجام دی گئی۔

تابش تھانہ کوتوالی محلہ عید گاہ گیٹ کے رہنے والے تھے۔ واردات رات تقریباً 10:30 بجے کی ہے، جب تابش واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیکر ضلع ہسپتال کے پوسٹ مارٹم گھر میں رکھوا دیا ہے اور قاتلوں کو تلاش میں کوشاں ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے رامپور کے ہر گلی چوراہے پر پولیس فورس تعینات ہے۔ اس کے باوجود بدمعاشوں نے ایک ہفتہ کے اندر اس دوسری خونی واردات کو انجام دیکر پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو بھی کچھ نامعلوم افراد نے تھانہ سول لائن علاقے میں بی جے پی کے ایک مقامی رہنما انوراگ شرما کا گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ پولیس اب تک اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس کو اس معاملے میں کب تک کامیابی ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.