اطلاع کے مطابق موہنیا تھانہ کے گوگیہ موضع کے پاس تیز رفتاری سے آرہے موٹر ساٸیکل سوار نے ایک پیدل چل رہے نوجوان کو ٹکر مار دی، جس وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گوگیا موضع باشندہ بہاری چودھری والد بیچو چودھری سڑک پر پیدل ٹہل رہے تھےاچانک کوچس کی جانب سے آرہے موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس سے پیدل سوار شخص مکمل طور پر زخمی ہوگیا۔
اسکی اطلاع ملنے پر سابق ضلع کونسلر گیتا پاسی نے زخمی نوجوان کو سب ڈویژنل اسپتال موہنیا میں داخل کرایا۔اسی نوجوان کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر سب ڈویژنل ہسپتال موہنیا نے وارانسی ریفر کردیا گیا۔