سدی پیٹ میں کونڈا پاکا منڈل کے لکوڈارم گاؤں میں اہل خانہ کے شادی سے انکار پر ایک عاشق اور معشوق نے ایک ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق 21 سالہ کنکیا اور 19 سالہ تارا گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کے والدین نے شادی سے انکار کردیا۔
ان دونوں کی ذات الگ الگ تھی، جس پر ان کے والدین نے شادی سے انکار کردیا اور دیہات میں کنکیا کو اس مسئلہ پر دو سال پہلے 30 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں نے پہلے زہریلی اشیا پی لی اور اس کے بعد اسکول کی کلاس روم میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
ان دونوں کی جب ان کے گھر والوں نے تلاش کی تو ان کو ان کی لاشیں کلاس روم میں پائی گئیں۔ پولیس نے ان دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔