یچوری نے کہا کہ ریلوے چند منتخب راستوں پر 12 مئی سے ٹرینیں چلا رہی ہے۔یہ صرف دولت مندوں کے لئے اور عوام مخالف فیصلہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر مزدوروں کے ساتھ بے حسی برتنے کا الزام لگایا۔
یچوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "منتخب راستوں پر صرف اے سی ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ دولت مندوں کے لئے ہے اور یہ فیصلہ عوام مخالف ہے۔ اس وقت غریبوں اور ضرورت مندوں کو ٹرینوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جو اس کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس فیصلہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کس طرح مزدوروں کے تئیں بےحسی کارویہ اختیار کررہی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو فیکٹریوں میں کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے اور کام کے گھنٹے آٹھ سے بڑھا کر 12 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکاری گودام اناجوں سے بھرے ہیں لیکن دوسری طرف غریبوں کو کھانے کے لئے اناج نہیں ہے۔اس طرح لاک ڈاؤن میں حکومت مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔