ETV Bharat / bharat

بہاراسمبلی انتخابات سے قبل یشونت سہنا کا نیا اتحاد - یشونت سنہا کا اتحاد

یشونت سنہا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار بدلو بہار'کے نعرے کے ساتھ وہ بہار کو اس کا پرانا وقار دلانے کی لڑائی لڑیں گے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:42 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سابق مرکزی وزیر مالیات یشونت سنہا نے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ایک نئے اتحاد کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بدلے بغیر بہار کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں اسمبلی انتخاب مضبوطی کے ساتھ لڑنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان نہیں کیا۔

ویڈیو

یشونت سنہا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار بدلو بہار'کے نعرے کے ساتھ وہ بہار کو اس کا پرانا وقار دلانے کی لڑائی لڑیں گے۔

یشونت سنہا نے بہار کی بدحالی کے لئے موجودہ حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک ایک بھی صنعت نہیں شروع ہوئی ہے۔ اس کے برعکس کئ چینی ملیں بند ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بہار حکومت پر بد عنوانی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ ٹریجری سے پیسہ نکل جاتا ہے اور حکومت کو خبر نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'جو بھی ہمارے ساتھ آنا چاہے بغیر شرط کے آ سکتا ہے۔ ابھی خاکہ تیار کر رہے ہیں اور بہت جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے'۔

پریس کانفرنس میں انکے ساتھ ریاست کے متعدد سیاسی رہنما موجود تھے، جو ایں ڈی اے اور یو پی اے کے باغی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.