ETV Bharat / bharat

یش وردھن کمار سنہا نئے چیف انفارمیشن کمشنر مقرر

راشٹر پتی بھون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یش وردھن کمار سنہا نے چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) کے عہدے کا حلف لیا۔

یش وردھن کمار سنہا نے چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:56 PM IST

26 اگست 2020 کو بمل جلکا کی میعاد پوری ہونے کے دو مہینے گزرنے بعد چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ خالی تھا۔ یہ عہدے اب یش وردھن کمار سنہا کو دیا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یش وردھن کو حلف دلایا۔

ایک بیان کے مطابق رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون میں ایک پروگرام میں سنہا کو حلف دلایا۔

سنہا نے یکم جنوری 2019 کو انفارمیشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ بریٹن اور سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنرکے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، 62 سالہ سنہا کی میعاد 3 سال ہوں گی۔

سی آئی سی یا انفارمیشن کمشنر پانچ سال کے لیے یا 65 سال کی عمر تک مقرر کیا جاتا ہے۔

سنہا کا انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے کیا ہے۔ مودی کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری اور وزیر داخلہ امت شاہ اس کمیٹی کے ممبر ہیں۔

کمیٹی نے سنہا کے علاوہ صحافی ادئے ماہوکر ، سابق لیبر سکریٹری ہیرا لال سماریا اور سابق ڈپٹی کنٹرول اینڈ آڈیٹر جنرل سروج پنہانی کو انفارمیشن کمشنرز کی تقرری کی منظوری دی۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تینوں افراد کو بھی آج ہی حلف دلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.