کرناٹک ضلع یادگیر کہ محکمہ بلدیہ کے کمشنر رمیش کا تبادلہ سٹی مونسپل کونسل بینگلور رولر کو ہوا ہے آج مجلس بلدیہ یادگیر میں انکی وداعی تقاریب میں محکمہ بلدیہ کے تمام ذمہ داران کی جانب سے شال پوشی وہ گل پوشی کی گئی۔
کمشنر رمیش نے اس موقع پر سٹاف سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنا کام پوری ایمانداری سے کریں اور شہر کی صاف صفائی پر توجہ دیں عوامی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ کوشش کریں۔
واضح رہے کہ کمشنر رمیش گزشتہ ایک سال سے یہاں خدمت انجام دے رہے تھے وہ ایک متحرک افسر کے روپ میں جانے جاتے تھے محکمہ بلدیہ کا تمام اسٹاف ان کی وداعی پرکافی جذباتی انداز میں انہیں رخصت کیا۔