کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر کرما راو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'شاہ پور تعلقہ اسپتال کو آ یسولیشن سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہاں 50 اضافی بستروں کے ساتھ سہولت مہیا کروائی گئی ہے'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ '50 بستروں پر مشتمل اس اسپتال کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے'۔
کرما راو نے صحافیوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ 'شاہ پور تعلقہ ہیلتھ افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں ضرورت کے مطابق آکسیجن سیلنڈرس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا'۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ وارڈ کی صفائی پر توجہ دینے کے لیے عہدیداروں کو پہلے ہی سے تعین کردیا گیا ہے۔ انہیں تاکید کی گئی ہے کہ جو لوگ فیور کلینک اور نمونوں کی جانچ کے لیے آئیں۔ انہیں بہتر رہنمائی فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر تعلقہ ہیلتھ آفیسر دیگر موجود تھے