ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش میں کورونا کا قہر - کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1.01 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

آندھراپردیش میں کورونا کا قہر
آندھراپردیش میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:40 PM IST

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا دن بہ دن سنگین صورت حال اختیار کرتی جارہی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 10،368 نئے معاملات کے ریکارڈ ہونے کے بعد منگل کو متاثرہ افراد کی تعداد 4.45 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ مریضوں کی شفا یابی کی شرح 76 فیصد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں نئے کیسوں سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اور فعال معاملات میں بھی ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1.01 لاکھ ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق، اس عرصے کے دوران ، کورونا کے 10 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4،45،139 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 9،350 مزید مریضوں کے بیماریوں سے پاک ہونے سے شفا یاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3،39،876 ہوگئی- اس دوران ، مزید 84 افراد کی ہلاکت کے بعد ، اموات کی تعداد 4،053 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں مریضوں کی شفا یابی کی شرح 76.35 فیصد ہوگئی ہے ، جو ہفتے کے روز 76.02 فیصد تھی۔ریاست میں جہاں نئے معاملے میں اضافہ ہوا ہے، وہیں فعال معاملات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 934 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 1،01،210 ہوگئی جبکہ پیر کو یہ تعداد 1،00،276 تھی۔ تمام متاثرہ مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ آندھرا پردیش ، جو کورونا سے شدید متاثر ہے ، مہاراشٹر کے بعد اب ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوڈیشہ میں کورونا معاملے 1.06 لاکھ سے تجاوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.