بھارت میں ، جنسی صحت ایسی چیز ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوگوں کو شرم آتی ہے یا ہم بلکہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ عام بھارتی گھروں میں اس طرح کے موضوعات پر بحث کرنے سے منع کیا گیا ہے۔لیکن، جدید کاری اور بدلنے والے ذہنیت کے ساتھ ، نئی نسل کا آغاز ہوچکا ہے۔
ہر سال 4 ستمبر، دنیا کو اسی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ جنسی صحت کا دن منایا جاتا ہے اور اس برس کا تھیم۔ کووڈ-19 کے دور میں جنسی تسکین- رکھا گیا۔
2010 میں ، عالمی صحت برائے جنسی صحت (WAS) نے اپنے تمام افراد کو بلایا اور تنظیموں کو ہربرس ستمبر 4 ، کو عالمی یوم جنسی صحت (WSHD) منانے کے لیے کہا۔ دنیا بھر میں جنسی صحت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معاشرتی بیداری کو فروغ دینے کی یہ کوشش ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ، “جنسی صحت، کو اثبات کے ساتھ دیکھا جائے ،اس کے ساتھ ساتھ جنسی تعلقات کے لیے ایک مثبت اور قابل احترام انداز کی ضرورت ہے۔
تاہم ، یہ واضح رہے کہ لوگ اگرچہ جنسی خواہشات رکھتے ہیں ، لیکن اسے محفوظ طریقے سے کرتے ہیں تو یہ انفیکشن کو روک سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ، دنیا میں 10 لاکھ سے زیادہ ہر روز جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی) حاصل کیے جاتے ہیں۔
“30 سے زیادہ مختلف بیکٹیریا ، وائرس اور پیاراسائیٹز جنسی تعلق ذریعہ منتقل ہوتاہے۔ان میں سے آٹھ پیتھوجینز جنسی رابطہ سےمنتقل ہونے والے سب سے بڑی وجہ ہے۔
غیر محفوظ جنسی رابطے سے ہیپاٹائیٹس بی،ایچ آئی وی،ایچ ایس وی اور ایچ پی وی جیسی بیماریاں ہوسکتی ہے۔ اس لیے پارٹنرز کو جسنی تعلق سے قبل ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایچ پی وی اور ہیپاٹائیٹس بی کے ویکسین لینے کی تجویز ہے۔
اس میں کہا گیا کہ متعدد جنسی تعلق سے پرہیز کیا جانا چاہئے اور جنسی تعلق اسی وقت رکھیں جب مرد اور عورت جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہوں۔احتیاط سے ہی وائرل انفکشن کو روکا جاسکتا ہے۔
'اگر خاتون حاملہ ہونے پر راضی ہے تو اپنے ساتھی کے ساتھ مناسب خاندانی منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں۔لہذا، صحت مند جنسی عمل سے آپ اور آپ کا ساتھی محفوظ رہے گا۔'