ETV Bharat / bharat

عالمی یومِ انسانی ہمدردی اور کورونا کی وبا - کووڈ۔19 وبائی بیماری

رواں برس انسانی ہمدردی کا عالمی دن ایک ایسے دور میں آیا ہے جب گزشتہ کئی مہینوں سے پوری دنیا کووڈ ۔ 19 وبائی بیماری کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

world humanitarian day 2020  & corona virus
عالمی یوم انسانی کا دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ سن 2008 میں پہلی بار باضابطہ طور پر منایا گیا۔
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:36 AM IST

ہر برس 19 اگست کو عالمی یومِ انسانی ہمدردی پوری دنیا کے انسانی امداد کے کارکنوں کے اعزاز کے لیے منایا جاتا ہے جو انسانوں کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا خطرہ مول رہے ہیں۔ یہ کارکنان دنیا بھر کے بحرانوں سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے بھی آگے آتے ہیں۔

عالمی یوم انسانی ہمدردی کا دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ سنہ 2008 میں پہلی بار باضابطہ طور پر منایا گیا۔

world humanitarian day 2020  & corona virus
عالمی یوم انسانی اور کورونا کی وبا

رواں برس عالمی یوم انسانی ہمدردی ایک ایسے دور میں آیا ہے، جب گزشتہ کئی مہینوں سے پوری دنیا کووڈ۔19 وبائی بیماری کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انسانی امداد کے کارکن دنیا کے مختلف علاقوں میں اس وبا کے دوران بھی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسرے انسانوں کی مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق انسانی امداد کے کارکنوں کا احترام کیا جانا چاہئے اور ضروری امداد فراہم کرنے کے لئے ضرورت مندوں تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ دن انسان دوست کام کی ضرورت پر روشنی ڈالتا ہے۔

امدادی کارکنان بین الاقوامی ہو سکتے ہیں لیکن زیادہ تر اس ملک سے آتے ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں۔ وہ تمام ثقافتوں، نظریات اور پس منظر کی عکاسی کرتے ہیں اور وہ انسانیت پرستی کے عزم کے ذریعہ متحد ہیں۔

کیوں عالمی یوم انسانی ہمدردی اہم ہے؟

  • 1. اس دن سماج کے حقیقی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
  • 2. یہ انسان دوست کام کی ضرورت پر روشنی ڈالتا ہے۔
  • 3. یہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے ضمن میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
world humanitarian day 2020  & corona virus
عالمی یوم انسانی کا دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ سن 2008 میں پہلی بار باضابطہ طور پر منایا گیا۔

کورونا وائرس اور عالمی یومِ انسانی ہمدردی :

عالمی یوم انسانی ہمدردی کے موقع پر تین اسٹریٹجک ترجیحات پر زور دیا جارہا ہے۔

  • انسانی امداد کے ذریعے کورونا وائرس (کووڈ۔19)وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔
  • انسانی اثاثوں، حقوق، معاشرتی ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کو فروغ دیا جائے۔
  • مہاجروں، داخلی طور پر بے گھر افراد اور دیگر امراض کا شکار رہنے والے افراد کی حفاظت، مدد اور سہارا فراہم کیا جائے۔

عالمی یوم انسانی ہمدردی (ڈبلیو ایچ ڈی) کے موقع پر دنیا بھر میں کام کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے انسان دوست کارکنوں کی یاد منائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 'ہم ان امداد اور صحت کے کارکنوں کا احترام کریں، جو مشکلات کے باوجود لوگوں کو زندگی بچانے میں مدد اور تحفظ فراہم کرتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.