ETV Bharat / bharat

سائبر سکیورٹی کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 2:58 PM IST

ورلڈ اکنامک فورم 2020 نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی دنیا کے دیگر چیلنجوں میں سے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سائبر سیکورٹی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج
سائبر سیکورٹی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج

آج دنیا کو درپیش مسائل میں سب سے اہم مسئلہ سابئر سیکورٹی کا ہے۔ایک عرصے سے بھی کم وقفے کے دوران سائبر سیکورٹی کا مفہوم مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے، جہاں پہلے سائبر سیکورٹی کا مطلب نیٹورک اور ٹیکنالوجی کو تحفظ فراہم کرانا تھا اب یہ عالمی اہمیت کے حامل اہم ترین اسٹریٹجک موضوع کی تحفظ پر مرکوز ہوگیا ہے۔دنیا اب سائبر جنگ جیسے مسئلے سے دو چار ہے۔ اس ڈیجیٹل معاشرے میں سائبر سیکورٹی ایک اہم ستون کے مانند ہے۔باہمی کاروبار اور معاشرتی نظام کی سالمیت کی یقین دہانی کے لیے یہ ضروری ہے، خاص کر جدید تر معاشروں کے پیچدہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے لیے۔ورلڈ اکنامک فور گلوبل رسک رپورٹ کے ذریعہ اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ایک مسئلہ قرار دیا ہے اور اب سائبر اٹیک کے ممکنہ اثرات کو عالمی معیشت کو درپیش خطرات میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سائبر سیکورٹی نظام کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کووڈ 19 وبائی مرض بہت سے اداروں اور سیکٹرز میں تیزی سے ڈیجیٹل تبدیلی کا باعث بنی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر ہماری عالمی معیشت کا انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔ان تمام وجوہات کے پاعث پہلے سے موجود سائبر سیکورٹی کے چیلنجوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔بلکہ اس نے ہمارے سبھی اہم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔

بالآخر معلومات کو شیئر کرنا عالمی سائبر سیکورٹی کمیونٹی کی حکمت عملی کو بناتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.