بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن : عالمی مزدور تنظیم (انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن) کی جانب سے ہر سال 12 جون کو بچہ مزدوری کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ 12 جون 2002 سے منایا جا رہا ہے۔
عالمی ادارے مزدور کے اعداد و شمار کے مطابق اب بھی دنیا بھر کے 152 ملین بچے غیر قانونی طور پر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
آئی ایل او کے پہلے ڈائیرکٹر البرٹ تھامس کے مطابق ' یہ بچپن کا استحصال ہے۔اس کے ذریعہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لیے سماجی قانون سازی کی شدید ضرورت ہے۔'
خیال رہے کہ کم عمر کے بچوں سے مختلف مقامات پر ہر طرح کی مزدوری کرائی جاتی ہے۔ جو کہ قانونی طور پر جرم ہے۔