ETV Bharat / bharat

ورلڈ بینک ٹیم کی جگن سے ملاقات - حکومت آندھراپردیش کی مدد اور تعاون کا تیقن دیا ہے

ورلڈ بینک کی ایک ٹیم نے آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔

world-bank-team-met-cm-jagan-mohan-reddy
ورلڈ بینک ٹیم کی جگن سے ملاقات
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 9:14 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:58 PM IST

ورلڈ بینک کی ایک ٹیم نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے دفتر سے جاری پریس نوٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی ٹیم کی وزیر اعلی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسٹیٹ چیف سیکریٹری نیلم سواہنے، پرنسپل سیکریٹری پروین پرکاش اور دیگر سینیر افسران موجود تھے۔

اس میں کہا گیا کہ ورلڈ بینک ٹیم نے کہا کہ جگن موہن ریڈی نے انتخابات سے قبل اپنی پدیاترا کے دوران عوام سے کیے وعدوں پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں۔تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے جگن حکومت اچھا کام کررہی ہے۔ ہنرمندی کو ریاست میں فروغ دیا جارہا ہے ۔ ہر لوک سبھا حلقے میں سرکاری انگریزی میڈیم اسکول کے قیام کا منصوبہ بھی قابل تقلید ہے۔

کسانوں کے لئے رائتو بھروسہ اور ہسپتالوں کا قیام بھی ایک اچھا قدم ہے۔

پریس نوٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی ٹیم نے تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ پر حکومت آندھراپردیش کی مدد اور تعاون کا تیقن دیا ہے۔

جگن موہن ریڈی نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل3648 کلو میٹر کی پدیاترا کی تھی، یہ ایک تاریخی پدیاترا کہلاتی ہے،اس سے قبل ملک میں کسی سیاسی رہنما کی جانب سے اتنی طویل پدیاترا نہیں کی گئی۔

کہا جاتا ہیکہ جگن کے وزیر اعلی بننے کی وجے پدیاترا تھی، کیونکہ انھوں نے اس کے ذریعہ عوام سے راست رابطہ قائم کیا اور انکے مسائل کو سنا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.