ETV Bharat / bharat

بھارت کے لیے ورلڈ بینک کا خصوصی پیکیج

author img

By

Published : May 15, 2020, 11:20 AM IST

Updated : May 15, 2020, 2:10 PM IST

ورلڈ بینک نے حکومت ہند کے مختلف سماجی تحفظ کے پروگرامز کے لیے ایک ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ بینک
ورلڈ بینک

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے لیے گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب ورلڈ بینک نے بھی بھارتی حکومت کے مختلف سماجی تحفظ کے پروگرامز کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 14 مئی کے اجلاس میں اس پیکیج کی منظوری دی جس کے بعد عالمی بینک کی كووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے بھارت کو فراہم کی جا رہی مدد دو ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے طبی شعبے کو ورلڈ بینک نے ایک ارب ڈالر کی مدد فراہم کی تھی۔

نئے پیکیج کی رقم دو قسطوں میں فراہم کی جائے گی۔

رواں مالی سال میں پہلے 75 کروڑ ڈالر فوری طور پر دستیاب ہوں گے جبکہ بقیہ 25 کروڑ ڈالر آئندہ مالی سال میں ملیں گے۔

پہلی قسط کی رقم پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت خرچ کی جائے گی جس سے نقدی ٹرانسفر اور خورد و نوش کی اشیا میں فائدہ ملے گا جبکہ دوسری قسط سماجی تحفظ کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

Last Updated : May 15, 2020, 2:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.