جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینٹر آف کارڈیولوجی کی جانب سے کیتھ لیب میں دل کی بے ترتیب دھڑکن و کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا انتظام و انصرام پروفیسر آصف حسن نے سنبھالا ان میں ہمراہ ایم جی میڈیکل کالج جے پور کے ڈاکٹر راجیو شرما اور ڈاکٹر ملک اظہر الدین بھی موجود رہے۔ پروفیسر حسن نے بتایا کہ کیتھ لیب میں آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے سینٹر آف کارڈیولوجی کی ٹیم کی ستائش کی جو پروفیسر ایم یو ربا نی ڈاکٹر اظہر الدین اور ڈاکٹر رفیع انور پر مشتمل ہے۔