ETV Bharat / bharat

امت شاہ نے نجی ہسپتال کا انتخاب کیوں کیا؟ - سرکاری ہسپتال پرنجی ہسپتال کو ترجیح

"عوامی اداروں کو طاقتور لوگوں کی سرپرستی کی ضرورت ہے اگر وہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔"

امت شاہ نے نجی ہسپتال کا انتخاب کیوں کیا؟

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 5:58 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دہلی ایمس پر نجی ہسپتال کے انتخاب پر سوال اٹھائے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل بتایا کہ وہ کورونا وائرس مثبت ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے مثبت معائنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاج کے لیے ایک نجی اسپتال کے انتخاب پر سوال اٹھائے۔

ٹویٹ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما تھرور نے کہا ، " حیرت ہے کہ ہمارے وزیر داخلہ بیمار ہیں۔انہوں نے ایمس جانے کے بجائے ہمسایہ ریاست کے نجی اسپتال کا انتخاب کیا۔"

انہوں نے مزید کہا ، "عوامی اداروں کو طاقتور لوگوں کی سرپرستی کی ضرورت ہے اگر وہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔"

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز بتایا کہ وہ کورونا وائرس مثبت ہیں۔اور ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ نے بتایا کہ وائرس کی ابتدائی علامات ملنے کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ان سے ملنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خود کو الگ تھلگ رکھیں اور ٹیسٹ کرایں۔

"کورونا کی ابتدائی علامات پائےجانے پر، میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے"۔

ہفتے کے روز ، شاہ نے آئی سی سی آر دہلی کے زیر اہتمام لوک مانیا تلک کی 100 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ویبنار 'لوک مانیا تلک: سوراج سے آتمانربھربھارت' کو خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کارتی چدمبرم کورونا سےمتاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.