تاہم آئی سی سی کو اکتوبر - نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ بارکلے نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی ورلڈ کپ پر فیصلہ اگلے دو ہفتوں میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ اگر اس مقابلے کو ملتوی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو یقینا وقت پر اس کا پتہ چل جائے تو بہتر ہے اور اسی طرح اگر مقابلہ ہونا ہے تو ہمیں حتمی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فروری میں ہم عالمی سطح پر ایک بہترین مقابلے کے انعقاد کی جامع منصوبہ بندی کر سکیں اورمقابلہ کے انعقاد کے لئے ضروری وسائل جمع کرسکیں ۔
نیوزی لینڈ ان ممالک میں شامل ہے جو اس وبا سے کم متاثر ہے لیکن وہاں اور دنیا بھر میں سفری پابندیاں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔
بارکلے نے کہا کہ ٹیمیں پوری دنیا میں کس طرح سفر کریں گی انہیں دوسرے ممالک سے گزرنا ہوتا ہے اور اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیز انہیں قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہوگی اور ان تمام چیزوں پر خرچ کرنے سے متعلق پابندیوں سے بھی گزرنا ہے جبکہ اس میں بجٹ سے متعلق بھی پابندیاں ہیں۔