ETV Bharat / bharat

عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام

قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اس دن کے موقع پر ہمارے درد اور پریشانیوں کو سمجھیں گے اور کہا کہ عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام ہوگا۔

عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام
عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام
author img

By

Published : Mar 8, 2020, 12:01 AM IST

انہوں نے کہا کہ کل پوری دنیا میں خواتین کا دن منایا جائے گا اور اس دوران خواتین کے مسئائل، خواتین کی پریشانیاں، خواتین کو درپیش چیلنج اور خواتین کی ترقی کے لئے کیا اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے اس پر بات کی جائے گی لیکن ہم خواتین یہاں قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ سمیت پورے ملک میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے زائد سے سڑکوں پر ہیں مگر اس کی سدھ لینے کے لئے آج تک حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں آیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی خواتین کا احترام ہے۔ جس ملک میں خواتین سڑکوں پر ہوں ان کیلئے یوم خواتین کیا معنی رکھتے ہیں۔

شاہین باغ خاتون مظاہرین میں شامل کنیز فاطمہ، نصرت آراء، ملکہ خاں سماجی کارکن سیما اور دیگر نے کہا کہ ہمارے لئے عالمی یوم خواتین کوئی معنی نہیں رکھتا ہے کیوں کہ ملک میں ہماری آواز سننے والا کوئی نہیں ہے۔ سب کا رویہ نظرانداز کرنے والا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار عالمی یوم خواتین پر شاہین باغ خاتون مظاہرین کا نام خاص طور پر لیا جائے گا اور عالمی یوم خواتین شاہین باغ خواتین کے نام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم خواتین کے بارے میں لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں لیکن میں اس وقت سب سے زیادہ پریشان خواتین ہی ہیں کیوں کہ ملک میں جو بھی مسائل پیش آتے ہیں اس کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر ہی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواہ مہنگائی، یا نوٹ کی منسوخی سب سے زیادہ متاثر خواتین ہی ہوئی ہیں اور اس کے لئے گزشتہ چھ برسوں کے دوران سب سے زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ ہی پیش آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف مظاہرے میں خواہ وہ لکھنؤہو، یا جامعہ ہو یا دیگر جگہ، ہر جگہ خواتین کو نشانہ بنایاگیا۔ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کی پارٹی کے لوگوں نے ہی ہمیں پانچ روپے میں بکنے والی کہہ کر بدنام کیا لیکن اب تک ان لوگوں کے خلاف ہمارے وزیر اعظم نے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ بالکل خاموش رہے۔ان خواتین نے کہاکہ جامعہ میں 15دسمبر اور فروری میں لڑکیوں کے ساتھ جس طرح بربریت کی گئی ہے اور ان کے پرائیویٹ پارٹس پر حملہ کیا گیا ہے اور اس پر ہمارے وزیر اعظم خاموش رہے تو کیا اب بھی یوم خواتین منانے کے کچھ بچا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوم عالمی خواتین کے موقع پر ہمارے وزیر اعظم ہماری بات سنیں گے اور سی اے اے کو واپس لینے کے ساتھ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے۔ اس کے علاوہ کنیز فاطمہ نے وزیر اعظم کے نام ایک میورنڈم بھی لکھا ہے۔

مظاہرین میں شامل شاہین کوثر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہاکہ ہمارے خواتین مظاہرے کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی کچھ پرائیویٹ نیوز چینلوں نے طرح طرح کی باتیں پھیلائیں اور یہاں تک کل کہدیاگیا کہ ھرنا ختم ہوگیا ہے اور دھرنا میں کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی ذاتی نہیں ہے بلکہ ہم ملک کو توڑنے والوں کے خلاف میدان میں ہیں۔ پہلے یہ سمجھا گیا کہ خواتین کسی لائق نہیں ہیں اور مسلم خواتین نے بتادیا کہ وہ لڑائی لڑنے میں کسی کے پیچھے نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.