ETV Bharat / bharat

رکھشا بندھن پر خاتون کی خود کشی - ہردوئی میں خود کشی

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک خاتون کو رکھشا بندھن کے موقع پر گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر اس نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، جبکہ خاتون کے مائیکے والوں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کیا۔

رکھشا بندھن پر مائیکے جانے سے روکنے پر خاتون کی خود کشی
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 1:53 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST

تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ سوداگر محلے کے رہنے والے انشل کے گھر میں ان کی اہلیہ 32 سالہ انامیکا کی لاش گھر کے اندر کمرے میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

رکھشا بندھن پر مائیکے جانے سے روکنے پر خاتون کی خود کشی

ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ انامیکا کو رکھشا بندھن کے دن ان کے بھائی کے گھر جانے سے روکے جانے پر برہم ہو کر انہوں نے خود کشی کرلی۔ لیکن انامیکا کے مائیکے والوں کا الزام ہے کہ سسرال والوں نے ان کا قتل کردیا اور ان کے مردہ جسم کو پھانسی کے پھندے سے لٹکا دیا تا کہ خود کشی ظاہر ہو۔

اس معاملہ میں انامیکا کے گھر والوں نے ضلع کے ڈی ایم سے شکایت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔ دوسری جانب ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ معاملہ خود کشی کا معلوم ہوتا ہے لیکن انامیکا کے گھر والوں پر تفتیش کی جارہی ہے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Intro:یوپی کے ضلع ہردوئ میں ایک خاتون کا مردہ جسم پھانسی کے پھندے سے جھولتا ہوا ملا_ خاتون کے مایکے والوں نے سسرال والوں پر قتل کا الزام لگایا ہے، وہی پولیس معاملے کی تفتیش کر آگے کی کاروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہے_Body:ہردوئی ضلع کے کوتوالی شہر علاقے میں بحرہ سوداگر موہھللے کے رہنے والے انشل کے گھر میں ان کی بیگم 32 سالہ انامیکا کا مردہ جسم گھر کے اندر کمرے میں پھانسی کے فندے سے جھلتا ملا_ پلسے کی سرسری اور پر تفتیش میں سامنے آیا کی رکشابندھن کے روز جب انامیکا کو اس کے بھائی کے گھر جانے سے روکا گیا تو ناراض ہوکر اس نے پھانسی لگاکر سوسائٹ کرلیا_ لیکن انامیکا کے مایکے والوں کا الزام ہے کی سسرال والوں نے اس کا قتل کر اس کے مردہ جسم کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا ہے_Conclusion:اس معاملے کو لےکر مرحوم انامیکا کے گھر والوں نے ڈی ایم سے معاملے کی شکایت کی ہے اور انصاف کی گھار لگائی ہے_ وہی اس معاملے پر بولتے ہوئے ایس پی الوک پریدعرشی نے بتایا کہ معاملہ سوسائٹ سے جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے جوکہ انامیکا کو اس کے گھر جانے سے روکا گیا لہذا اس نے سوسائیڈ کرلیا لیکن ان کے ماں کے والوں کی شکایت اور آگے تفتیش کی جارہی ہے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی_
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.