ETV Bharat / bharat

رکشابندھن پرخواتین نے راج شیکھرریڈی کو یاد کیا - رکشا بندھن کا تہوار

خواتین نے کہاکہ وائی ایس راج شیکھرریڈی ان کے لیے بھائی کے طور پر ہنوز زندہ ہیں۔

رکشابندھن پرخواتین نے راجشیکھرریڈی کو یاد کیا

author img

By

Published : Aug 3, 2020, 2:02 PM IST

مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے وشاکھاپٹنم میں واقع مجسمہ کو بہنوں اور بھائیوں کی اٹوٹ محبت کی علامت رکھشا بندھن کے موقع پرراکھی باندھی اور راج شیکھرریڈی سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا اظہار کیا۔

حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے شعبہ خواتین کی رہنما جی لکشمی نے اپنے اراکین خاندان اور دیگر خواتین کے ساتھ پہنچ کر مجسمہ کو راکھی باندھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ راج شیکھرریڈی ان کے لئے بھائی کے طور پر ہنوز زندہ ہیں۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی جو راج شیکھرریڈی کے فرزند ہیں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریاست کے عوام کوراکھی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے انگریزی زبان میں کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ تہوار بھائی اور بہنوں کے اٹوٹ محبت کی علامت ہے۔اس وبا کے موقع پر بھی تہوار کا جذبہ ہنوز دیکھاجارہا ہے۔ریاست کی میری تمام بہنوں کو میں اس تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسی دوران آندھراپردیش انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن(اے پی آئی آئی سی)کی صدرنشین و حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کی رہنما روجا نے نشاندہی کی کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی جنہوں نے خواتین کی سلامتی کے لیے کئی اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا وائرس کے 983 نئے کیسز، 11 اموات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.