آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سری نگر کے گلون پورہ علاقے میں خواتین نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔ ساتھ ہی پارلیمنٹ نے جموں و کشیر (تنظیم نو) ایکٹ 2019 کو منظور کرلیا ، جس کے تحت ریاست کو دو مرکزی زیر انتطام علاقے میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔