ETV Bharat / bharat

خواتین کمیشن کی جانب سے چار خواتین کو کورونا واریئرس ایوارڈ - corona warriors

ریاستِ مہاراشٹر کے پولیس محکمہ میں کورونا وبا کے دوران اپنی خدمت انجام دینے اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے والی چار پولیس خواتین کو قومی خواتین کمیشن کی جانب سے کووڈ ویمن واریئرس اعزاز سے نوازا گیا۔

خواتین کمیشن کی جانب سے چار خواتین کو کورونا وائریرس ایوارڈ

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 7:52 PM IST

یہ اعزاز دہلی میں ایک پروگرام میں دیا گیا۔ کورونا کی خوفناک صورتحال میں اورنگ آباد اور مالیگاؤں میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے اور وبائی مرض كورونا وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصی کوششیں کرنے پر پولس سپرنٹنڈنٹ موکشدا پاٹل اور ڈاکٹر آرتی سنگھ کوقومی خواتین کمیشن کی جانب سے ویمن واریئرس دی ریئل ہیرو اعزاز سے نوازا گیا۔

انہیں یہ اعزاز دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر کے ہاتھوں دیا گیا۔ واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو قومی خواتین کمیشن کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا۔

خواتین کمیشن کی جانب سے چار خواتین کو کورونا وائریرس ایوارڈ
خواتین کمیشن کی جانب سے چار خواتین کو کورونا وائریرس ایوارڈ

اس سلسلے میں دہلی میں منعقدہ تقریب میں ریاست کی چار پولیس خواتین کو اعزازات سے نوازا گیا ۔ ان خواتین میں اورنگ آباد دیہی سپرنٹنڈنٹ موکشدا پاٹل کے علاوہ امراوتی کی پولیس کمشنر ڈاکٹر آرتی سنگھ پربھنی کی سینئر آفیسر نیتی ٹھاکرے شولا پور کی پولس سپرنٹنڈنٹ تیجسوی ساتپوتے شامل ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ مو کشدا پاٹل نے کورونا وایئرس کی خطرناک صورتحال میں امن و قانون کی برقراری سمیت کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے خصوصی کوششیں کی تھیں ، وہیں مالیگاؤں میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر آرتی سنگھ نے دن رات محنت کی تھی۔

انھوں نے ضلع کی سبھی سرحدوں کو سیل کر دیا تھا اور عوامی حلقوں میں پولیس انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے لاک ڈاؤن کو پر امن بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی تھی ان کی بہترین کاوشوں کا خواتین کمیشن نے نوٹس لیا تھا اور انہیں کمیشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.