ETV Bharat / bharat

'خاتون کے اسقاط حمل کی خبر بے بنیاد' - etv bharat urdu news

غیر ملکی میڈیا میں ایک خبر آئی تھی کہ لو جہاد کیس میں ناری نکیتن جانے والی خاتون کا اسقاط حمل کیا گیا ہے۔ جب یہ خبر چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین کو ملی تو انہوں اس خبر کو غلط اور بے بنیاد بتایا، معاملہ ضلع مراد آباد کا ہے۔

'حاملہ خاتون کے اسقاط حمل کی خبر بے بنیاد'

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 1:21 PM IST

Updated : Dec 14, 2020, 1:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کانٹھ تھانے میں ایک ہفتے قبل لو جہاد کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ بجنور کی رہائشی ایک ہندو خاتون کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا جس کے بعد دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ اسی دوران اس خاتون کو ناری نکیتن بھیجا گیا جہاں پتہ چلا کہ بچی تین ماہ کی حاملہ ہے۔

'حاملہ خاتون کے اسقاط حمل کی خبر بے بنیاد'

13 دسمبر اتوار کی صبح کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ناری نکیتن میں رہنے والی ایک خاتون کا اسقاط حمل کرا دیا گیا ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ کے کمیشن نے اس خبر کا فوری نوٹس لیا اور اس کی تحقیقات کا حکم دیا۔ طبی معائنے میں یہ حقیقت غلط پائی گئی۔ خاتون کا اسقاط حمل نہیں کرایا گیا تھا یہ خبر غیر ملکی میڈیا اداروں میں بھی شائع کی گئی تھیں۔

اتوار 13 دسمبر کو ایک افواہ پھیل گئی کہ لو جہاد کیس میں کانٹھا پولیس اسٹیشن سے ناری نکیتنن بھیجی جانے والی خاتون پنکی کا زبردستی اسقاط حمل کرا دیا گیا ہے۔ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر وشیش گپتا نے ضلع پروویژن آفیسر کو پنکی کا میڈیکل چیک اپ کروانے کی ہدایت کی۔ بچی کا طبی معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ جنین صحت مند ہے، بچے کے دل کی دھڑکن سنائی دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الٹراساؤنڈ کے ذریعے بچے کی حالت بھی دیکھی گئی جس کی میڈیکل رپورٹ بھی آچکی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ دو دن قبل پنکی کو ناری نکیتن میں پیٹ میں درد ہوا تھا، جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ویمن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گزشتہ کل صبح اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

جب پنکی کو پیٹ میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت خاتون کے سسرال میں کسی شخص نے غلط معلومات دی تھی کہ پنکی کا اسقاط حمل ہوا ہے۔ اس غلط فہمی نے ایک افواہ کی شکل اختیار کر لی۔ یہ پہلی نوجوان خاتون تھیں جنہیں اب تک لو جہاد کے معاملے میں ناری نکیتن بھیجا گیا ہے۔

چائلڈ رائٹ پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین نے افواہوں کی تردید کی ہے، کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وشیش گپتا نے کہا کہ 'جب یہ معاملہ میرے علم میں آیا تو میں نے صبح کے وقت مراد آباد کے ڈسٹرکٹ پروویژن آفیسر کو بچی کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کی اور انہیں کہا کہ میڈیکل کرا کر مجھے بتایا جائے کہ سچ کیا ہے، تاکہ میں اس معاملے کو صحافیوں کے سامنے رکھ سکوں۔ میڈیکل کے بعد میرے پاس رپورٹ آئی ہے۔

'اس رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہے۔ نوزائیدہ بچے کی دل کی دھڑکن سنائی دے سکتی ہے۔ الٹراساؤنڈ بھی ہوا ہے، لہذا میں پرانی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔'

بجنور کے کوتوالی علاقے کی رہائشی پنکی دہرادون میں پڑھتی تھی، اس دوران وہ سیلون میں کام کرنے والی تحصیل کانٹھ کے محلہ پاٹ گنج کے رہائشی نوجوان سے رابطے میں آئی۔ دونوں کے درمیان عشق و معاشقے کے بعد جولائی میں عدالت میں شادی ہوئی، جس کے بعد پنکی کانٹھ آگئی۔ بجرنگ دل کے کارکنان کو اس کی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کانٹھ تحصیل میں ایک نوجوان کے ذریعہ نوجوان لڑکی کا زبردستی مذہب تبدیل کرا کر شادی کی جا رہی تھی جس کے بعد بجرنگ دل کے کارکنان نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مسلم لڑکے سے شادی کرنے والی پنکی نے بتایا کہ وہ ضلع بجنور کی رہائشی ہے اور اس نے اپنی مرضی سے 24 جولائی کو دہرادون میں شادی کی تھی، گزشتہ پانچ ماہ سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مرادآباد میں رہ رہی تھی۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.