ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی میں خاتون کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں اپنے صحن پر غیر سماجی عناصر کی جانب سے قبضے کے خلاف ایک خاتون غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئی ہے. ان کا الزام ہے کہ متعدد دفعہ شکایت کے باوجود ان کے صحن پر غیر سماجی عناصر نے دیوار کھڑی کر دی ہے. قمر جہاں نے انتباہ کیا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ہے تب تک وہ بھوک ہڑتال پر ہی رہیں گی۔

بارہ بنکی میں خاتون کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال
بارہ بنکی میں خاتون کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 8:14 PM IST

بارہ بنکی کی نواب گنج تحصیل کے کرملا پور گاؤں کی قمر جہاں کا الزام ہے کہ ان گھر کے سامنے کے صحن پر گاؤں کے غیر سماجی عناصر نے قبضہ کر کے دیوار کھڑی کر دی ہے۔ انہوں نے اس صحن پر قبضہ کے لیے دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی کر رکھا ہے۔

بارہ بنکی میں خاتون کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

قمر جہاں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس میں شکایت بھی کی تھی لیکن تعمیری کام روکنے کے بجائے وہاں دیوار کھڑی کردی گئی ہے۔ قمر جہاں کا یہ بھی الزام ہے کہ تعمیری کام کے دوران ان کے گھر کی پائپ لائین بھی ٹوٹ گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

قمر جہاں نے انتباہ کیا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ہے. وہ یہاں بھوک ہڑتال پر بیٹھی رہیں گی. قمر جہاں کی حمایت میں بھارتیہ دلت پینتھر تنظیم بھی اتر آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.