تلگومہیلا تنظیم کی صدر وی انیتا نے آندھراپردیش میں شراب کی دوکانیں کھولے جانے پر وزیر اعلی جگن موہن ریڈی پر نکتہ چینی کی۔
انھوں نے پوچھا اگر کورونا وائرس شراب کی دکانوں پر قطار لگاکر ٹہرنےوالوں کے ساتھ پھیل جاتا ہے۔ تب اس کے ذمہ دار کون ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلی لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
انیتا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ریاست کی خواتین کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا اس طرح حفاظت کریں گے وزیراعلی۔
انیتا نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی دوکانیں کھول کروزیراعلی خواتین کی زندگیوں کے ساتھ پب جی گیم کھیل رہے ہیں۔