پتنجلی کی 'کورونیل' دوائی کے اشتہار پر وزارت آیوش کی پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے یوگا گرو رام دیو کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں مذموم دوائیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جے پور کو پتہ چل جائے گا کہ آیا پتنجلی آیور وید کے کورونیل کے کلینیکل ٹرائلز ہوئے بھی ہے یا نہیں'۔
دیشمکھ نے کہا ہے کہ 'طبی جانچ، نمونہ سائزی کی تفصیلات شیئر کیے بغیر کورنا کے علاج معالجے کے محض دعوے قابل قبول نہیں ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'یہ اچھی بات ہے کہ ایوش نے اس پر پابندی عائد کردی۔ عوامی صحت اور بہبود کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا'۔
واضح رہے کہ 23 جون کو رام دیو کی جڑی بوٹیوں والی دوائی کمپنی پتنجلی آیوروید نے ایک ایسی دوا دریافت کرنے کا دعوی کیا تھا جس سے صرف سات دن میں کورونا وائرس کا علاج ہوسکتا ہے۔ جس پر ایوش نے پابندی عائد کردی ہے۔