انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر کورونا ویکسین کی فراہمی سرکاری خزانہ عامرہ خرچہ برداشت کرے گا تو بہار کو مفت ویکسین کیسے مل سکتی ہے جبکہ باقی ملک کے لوگوں کو اس ویکسین کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا: 'کیا بی جے پی بہار میں مفت کورونا ویکسین کرانے کے لئے پارٹی خزانہ سے پیسہ ادا کرے گی۔ اگر یہ پیسہ سرکاری خزانے سے آئے گا تو پھر بہار کو مفت اور باقی ملک کے لوگوں کو اس کے لئے کیسے پیسے دینے ہوں گے۔ کورونا خدشات کو استعمال کر کے پارٹی کی اس گستاخانہ مقبولیت میں کافی خامیاں ہیں'۔
بتادیں کہ بہار میں پارٹی منشور جاری کرنے کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین دستیاب ہوتے ہی بہار میں ہر شخص کو یہ ویکسین مفت کرایا جائے گا۔