ETV Bharat / bharat

ہاتھیوں پر قابو پانے کی انوکھی ترکیب -

اتراکھنڈ کا محکمہ جنگلات مشتعل ہاتھیوں کو تیکھی اور تیز لال مرچ کے لڈو کھلا کرانہیں قابو میں کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 5, 2019, 8:48 PM IST

محکمہ جنگلات کاربیٹ ٹائیگر ریزرو (سی ٹی آر ) کے آس پاس کے ایسے علاقوں رام نگر اور موہان نیشنل قومی شاہراہ (121) میں یہ نسخہ اپنائے گا۔ مشتعل ہاتھی قومی شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں ۔

ان ہاتھیوں نے ابھی تک 12 سے زائد واقعات کو انجام دے کر کئی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی ہے اور کھانے کی چیزوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہاتھی کھانے کی تلاش کے لئے رام نگر۔موہان قومی شاہراہ کے بیچ چلنے والی گاڑیوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں ۔

ان واقعات سے محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ رام نگر کے تاجروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ابھی حال ہی میں رام نگر کے تاجروں نے محکمہ جنگلات کے خلاف جم کر احتجاج بھی کیا۔

محکمہ جنگلات نے کہا سیکورٹی اہلکار یہ لڈو ہاتھیوں کے چلنے والے راستوں خاص طور شاہراہ میں رکھ دیں گے۔ ان راستوں سے گزرنے والے ہاتھی جب ان کو کھائیں گے تو انہیں مرچ کا تیکھا ذائقہ محسوس ہوگا اور کھانے کی چیزوں کے ٹرکوں سے دور بھاگیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.