ETV Bharat / bharat

گجرات سے 'اشانت دھارا' ختم کرنے کا مطالبہ - احمدآباد

لوگوں کا ماننا ہے کہ گجرات گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں ہندو مسلم ایک ساتھ ایک ہی علاقے میں ہمیشہ سے رہتے آئے ہیں لیکن اشانت دھارا قانون بننے سے گجرات کے لوگوں میں دوریاں پیدا ہوگئیں ہیں۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 6:33 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:14 AM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، تین طلاق اور آرٹیکل 370 کی منسوخی جیسے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔

گجرات سے 'اشانت دھارا' ختم کرنے کا مطالبہ

کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں بھارت کا کوئی بھی شہری زمین کی خرید و فروخت کر سکتا ہے، لیکن گجرات ایک ایسی ریاست ہے جہاں اب بھی اشانت دھارا یعنی ڈسٹرب ایریا ایکٹ کے تحت ہندووں کو مسلم علاقوں اور مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں زمین خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایسے میں گجرات کے باشندے 'اشانت دھارا' کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سماجی کارکن کوثر علی سید کا کہنا ہے کہ گجرات بالکل امن و امان والی ریاست ہے یہاں ڈسٹرب ایریا ایکٹ (اشانت دھارا) لگانےکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جس طرح کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے منسوخ کیا ہے، اسی طرح گجرات کے قانون 'اشانت دھارا' کو ختم کرے تاکہ یہاں ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ گجرات گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں ہندو مسلم ایک ساتھ ایک ہی علاقے میں ہمیشہ سے رہتے آئے ہیں لیکن اشانت دھارا قانون بننے سے گجرات کے لوگوں میں دوریاں پیدا ہوگئیں ہیں۔

گجرات ہائی کورٹ کے وکیل امتیاز خان پٹھان نے حکومت پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت جب کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کرسکتی ہے تو گجرات سے 'اشانت دھارا قانون' کو کیوں نہیں ختم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ احمدآباد، سورت، وڈودرا، گودھرا، ہمّت نگر، بھروچ جیسے متعدد علاقوں میں 'اشانت دھارا' قانون کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی مسلم کسی ہندو علاقے میں گھر، دکان، زمین نہیں خرید سکتا ہے اور بالکل اسی طرح ہندو بھی مسلم علاقوں میں نہیں خرید سکتے ہیں۔

اشانت دھارا قانون برسوں قدیم قانون ہے، تاہم اس میں ترمیم کر کے دیوانی سے فوجداری کر دیا گیا ہے۔اس ترمیم کے بعد اب اشانت علاقے میں آنے والے املاک کو خرید و فروخت کے لیے پہلے ضلع مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

ایسا نہ کرنے کی صورت میں 3 سے 5 برس کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس قانون کو سنہ 1991 میں گجرات میں نافذ کیا گیا تھا آج 29 برسوں کے بعد گجرات کے 129 سے زائد علاقے اس کے زد میں آگئے ہیں۔

Intro:Body:

222

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.