ETV Bharat / bharat

بہار میں کون حکومت بنائے گا ابھی یہ کہنا مشکل ہے: اجیت شرما - بھاگل پور سے منتخب رکن اسمبلی

اجیت شرما نے کہا کہ کئی اراکین اسمبلی پارٹی بدلیں گے، نتیش کمار کے 15 برس کے دور حکومت سے لوگ پریشان ہیں۔ بہار میں ترقی نہیں ہوئی ہے۔

بہار میں کون حکومت بنائے گا ابھی یہ کہنا مشکل ہے: اجیت شرما

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 8:25 AM IST

کانگریس کے رکن اسمبلی اجیت شرما نے کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ حکومت کون بنائے گا، بھاگلپور سے منتخب رکن اسمبلی اجیت شرما نے کہا کہ مقننہ پارٹی کے اجلاس کے بعد ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ بہار میں کس کی حکومت بننے جارہی ہے، ابھی تک کسی فریق نے دعوی پیش نہیں کیا ہے، یہاں بہت سے اراکین اسمبلی ہوں گے جو وزیر اعلی کے نام کے اعلان کے بعد وہاں سے یہاں آئیں گے یہاں سے وہاں جائیں گے۔

اجیت شرما نے کہا کہ پٹنہ میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'میں تیجسوی یادو کو وزیر اعلی بنانے میں مدد کے لیے این ڈی اے کے اراکین اسمبلی سے بھی اپیل کرتا ہوں، لوگوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کے 15 برس کا دور اقتدار دیکھا ہے، بہار میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ تیجسوی یادو نے جو پہلی کابینہ کی میٹنگ میں دس لکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے اس پر جن اراکین اسمبلی کو بھروسہ ہے وہ حمایت کریں۔'

واضح ہو کہ اجیت شرما نے کانگریس کے ٹکٹ پر بھاگل پور سے انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے، اس کے ساتھ وہ وہ بھاگپلور سے تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، اس بار انہوں نے بی جے پی کے روہت پانڈے کو 927 ووٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: نتیش کمار ہی ہوں گے وزیر اعلی یہی ہمارا وعدہ ہے: مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.