بی جے پی حکومت کے مرکز میں دوسری میعاد کے 100 دن مکمل ہونے پر دہلی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کے بعد وہاں پر روزگار میں اضافہ ہوگا نیز سرکاری اسکیمز سے کشمیری عوام بھی مستفیذ ہوں گے، اور جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی اب ترقی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف پاکستان نے اقوام متحدہ کے دروازے پر بھی دستک دی تھی لیکن اسے وہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت کے اس فیصلے کو دنیا کے سبھی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 35 دنوں میں ایک بھی ہلاک نہیں ہوا اور نا ہی کوئی پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں، کشمیر اور لداخ میں صرف 14 پولیس اسٹیشن ہیں جہاں دفعہ 144 لاگو ہے۔