حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ویبینار میں جاوڈیکر نے پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے لئے ایک انٹرن شپ پروگرام، دو بیداری پروگراموں اور ایک ماڈل کاپ (کانفرنس آف پارٹیز) کی شروعات کی اور حیاتیاتی تنوع ویبینار سیریز کا ایک کتابچہ لانچ کیا۔
ماڈل کاپ میں حصہ لینے والی ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام لوگ بھی ماحولیات کے قوانین نہ ماننے والی کمپنیوں کا پردہ فاش کرکے ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تناظر میں اپنی سیاسی زندگی کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی‘۔ اس ماڈل کاپ میں 28 ریاستوں اور سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 اسکولوں کے 72 طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔