ETV Bharat / bharat

کانگریس پارٹی کا نیا صدر کون؟ - Election of 2019

عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ملی شکست فاش کے بعد پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے استعفے کی پیش کش کی تھی جسے کانگریس ورکنگ کمیٹی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

راہل گاندھی
author img

By

Published : May 28, 2019, 2:13 AM IST

اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی استعفے کے لیے بضد ہیں۔ الغرض چار دنوں کے اندر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ دوبارہ منعقد ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ یہ میٹنگ راہل گاندھی کو اپنے اسعتفے پر غور کرنے کی گزارش کا آخری موقع ہوگا۔ اس لیے کہ پارٹی کے بہت سے رہنماؤں کی رائے ہے کہ راہل گاندھی صدر کے عہدے پر بنے رہیں۔

اگر راہل گاندھی اپنی ضد پر قائم رہے تو اسی میٹنگ میں نئے صدر کے اعلان کی امید ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کے صدر کی کرسی پر پھر کوئی گاندھی یا نہرو خاندان کا شخص ہوتا ہے یا کوئی اور؟

کانگریس پارٹی کے سینئیر رہنما احمد پٹیل اور کے سی وینو گوپال نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔

سنہ 2014 کے انتخابات کے بعد سے ہی کانگریس پارٹی خستہ حالی کی شکار ہے۔ گزشتہ انتخابات میں کانگریس کو صرف 44 نشستیں ملی تھیں جبکہ اس دفعہ صرف 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی کی صدارت میں پارٹی نے محنت تو کی ہے البتہ 52 سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ راہل کے استعفے کے بعد پارٹی کی کمان کون سنبھالتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.