اڑیسہ کے پانچ بار وزیراعلی رہنے والے نوین پٹنائک نے دلی میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ مگر انہوں نے نریندر مودی اور انکے وزراءکو مبارک باد دی ہے۔
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے پہلے کئے وعدوں کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا ہوں۔
بھارت کے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ تمام بمسٹیک ممالک (نیپال، بھوٹان، میانمار ،تھائی لینڈ، سری لنکا، ماریشس اور کرغستان) کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ بھی اس تقریب میں شامل نہیں ہو سکیں گی۔