واٹس ایپ کے بھارت میں 230 ملین سے زائد صارفین ہیں، بھارت واٹس ایپ کا سب سے بڑا مارکٹ ہے۔
وٹس ایپ کمیونکیشن شعبے کے سربراہ کارل ووگ نے کہا ' ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں واٹس ایپ کا درست استعمال نہیں کر رہی ہیں، اس صورت میں ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا 'ہم کئی ماہ سے ان سیاسی جماعتوں کو سمجھا رہے ہے کہ واٹس ایپ ایک براڈکیسٹ پلیٹ فارم نہیں ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم کی نجی حیثیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔
گذشتہ چند ماہ سے یہ خبریں آرہی تھیں کہ واٹس ایپ جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ جس کے بعد اس کمپنی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔