ETV Bharat / bharat

واٹس ایپ پر بھی کورونا کا اثر

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:35 PM IST

دنیا بھر میں لوگوں کے لیے خطرہ بن چکے کورونا وائرس (كووڈ -19) کا اثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر بھی پڑا ہے اور اس کے ذریعے اب صرف ایک ہی شخص یا گروپ کو میسج فارورڈ کئے جا سکیں گے۔

واٹس ایپ پر بھی کورونا کا اثر
واٹس ایپ پر بھی کورونا کا اثر

واٹس ایپ نے منگل کو اپنے بلاگ میں یہ اطلاع دی۔ بلاگ میں کہا گیا کہ کمپنی ایک نیا فیچر پیش کرنے جا رہی ہے اور اس فیچر کے اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ پر ایک بار میں ایک ہی شخص یا گروپ کو میسج فارورڈ کیا جا سکے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سوشل میڈیا پر فارورڈ میسج کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور فرضی خبروں اور معلومات پھیلائے جانے کے بعد واٹس ایپ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

واٹس ایپ کے ذریعے اب تک کوئی میسج ایک ساتھ پانچ افراد یا گروپوں کو فارورڈ ہوتے رہے ہیں۔ نئے فیچر کے آنے کے بعد اب ایک وقت میں ایک ہی شخص یا گروپ کو میسج بھیجا جا سکے گا۔ گزشتہ سال واٹس ایپ نے ایک ساتھ بھیجے جانے والے میسجوں کی تعداد پانچ کر دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.