جماعت اسلامی ہند مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ اس میں سے ایک شعبہ اپنے برادران وطن تک اسلامی تعلیمات کو پہنچانے کا ہے، جیسے برادران وطن تک اسلام کی دعوت دینے کے لیے بنایا گیا ہے جیسےعام طور سے شعبہ دعوت کہا جاتا ہے۔
گجرات میں اس شعبے کا نام 'اسلام درشن کیندر' رکھا گیا ہے۔ یہ اسلام درشن کیندر کیوں ہے خاص؟ اور کیا ہے اس کی سرگرمیاں اس پر اسلام درشن کیندر کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کی ہے۔
ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے کہا کہ 'گجرات میں اسلام درشن کے ذریعے برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کرایا جاتا ہے اور انہیں اسلام کی دعوت دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی اسلام کی تعلیمات پر تمام زبانوں میں کتابوں کی ترویج و اشاعت کا کام بھی جاری ہے'۔
ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے بتایا ہے کہ 'یہاں ایک بڑی لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے اور تقریبا ہر زبان میں قرآن مجید کے تراجم بھی شائع کیے ہیں اور اسلامی تعلیمات پر مبنی ہر زبان میں کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں۔ جو گجرات کی کسی اور لائبریری میں دیکھنے نہیں ملتے۔ اس کے ساتھ ہی قرآن مجید کے لیے ایک اپلیکیشن دیویہ قرآن کے نام سے شروع کیا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'گجراتی زبان میں دعوت دین کا اتنا لٹریچر ہمارے پاس موجود ہے جو شاید ہی دوسری جگہ دستیاب ہو'۔
ڈاکٹر محمد سلیم پٹی والا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ 'اس کے علاوہ ہم نے مختلف موضوعات پر کتابچے اور فولڈرز تیار کیے ہیں اور اسلامی تعلیمات پر مشتمل ویڈیوز ، دستاویزات اور کتابوں کے لیے ایک پین ڈرائیو بھی تیار کیا ہے'۔
انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے تعلق سے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دروران ہم نے ورچول، آن لائن ویبینار اور دیگر پروگرامز کا ایک سلسلہ شروع کیا جو کافی لوگوں کو پسند آیا'۔
- مزید پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 100 برس مکمل
واضح رہے کہ اسلام درشن کیندر میں کتابیں کی اشاعت کے لیے ایک پبلیکیشن بھی بنایا گیا ہے جس کا نام اسلامی ساہتیہ پرکاشن ہے، جس کے ذریعے کتابوں کی ترویج و اشاعت کی جاتی ہے یوں اسلام درشن کیندر ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہر طرح کی اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کا کام جاری ہے۔