ETV Bharat / bharat

اے ٹی ایم کلوننگ سے کیسے بچیں؟ - اے ٹی ایم کارڈ کا کلون

اگرچہ 'اے ٹی ایم' اور ' اے ٹی ایم کارڈ' کی ٹکنالوجی نے آپ کے کام کو آسان بنا دیا ہے لیکن مجرمین نے اس ٹکنالوجی کو آپ کے لیے نقصان دہ بنا دیا ہے۔

اے ٹی ایم کلوننگ سے کیسے بچیں؟ سائبر کے ماہر سے جانیے

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:08 AM IST

آج کے دور میں ہر شخص اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتا ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ بینکوں میں جاکر لائن میں پیسے نکالنے سے بہتر ہے کہ منٹوں میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ لین دین کر لیا جائے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ بینک جانے سے زیادہ آسان ہوتا ہے۔

اے ٹی ایم کلوننگ سے کیسے بچیں؟ سائبر کے ماہر سے جانیے

حالانکہ آپ نے بہت بار سنا ہوگا کہ اے ٹی ایم کارڈ کا کلون تیار کرکے مجرموں نے صارفین سے لاکھوں کی لوٹ مار کر لی۔

اے ٹی ایم کارڈ کا کلون تیار کرکے مجرم صارفین کی جانکاری کے بغیر اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے ہیں۔ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال بھی پیدا ہورہا ہے ہوگا کہ کیا ہمارے اے ٹی ایم کارڈ کی بھی کلوننگ ہو سکتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کلون کس طرح تیار ہوتا ہے اور آپ اپنے اے ٹی ایم کی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں۔

سائبر کے ماہر راجیش رانا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ اگر آپ کسی بھی دکان پر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ادائیگی کررہے ہیں تو، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ جس آلے پر دکاندار اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کررہے ہیں۔ اگر تین بار سے زیادہ تبدیل کرنے کے بعد بھی ادائیگی نہیں ہوتی ہے۔ تو آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اے ٹی ایم کلون کے بارے میں بتاتے ہوئے راجیش رانا نے کہا کہ مجرمان آپ کے 'اے ٹی ایم کارڈ' کا 'پن' نمبر اور 'سی وی وی' کوڈ انتہائی شاطرانہ طریقے سے حاصل کر لیتے ہیں، اس کے بعد مجرم آپ کے اکاؤنٹ سے مطلوبہ لین دین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیداری کے ذریعہ ہی ایسے جرائم سے بچا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.